حضرت شیخ رکن الدین
رحمتہ اللہ علیہ
حضرت شیخ رکن الدین رحمۃ اللہ علیہ ایک بلند پایہ بزرگ تھے ۔آپ کے والد گرامی کانام شیخ عبدالقدوس گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ تھا جو اپنے زمانے کے قطب الاقطاب تھے۔آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی اور انہی کی زیر نگرانی سلوک کی منزلیں تہہ کیں۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ بہت بلند پایا عالم تھے۔ جب حضرت شیخ عبدالاحد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تعلیم مکمل کرکے آئے تو حضرت شیخ رکن الدین رحمۃ اللہ علیہ نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کا امتحان لیا جس میں آپ رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث، فقہ، تفسیر اور تصوف کے بارے میں بھی سوالات پوچھے جس سے آپ رحمۃ اللہ علیہ کی علمی قابلیت کا ندازہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ ایک بلند پایا ادیب بھی تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک کتاب لطائف قدوسیہ لکھی جس میں حضرت عبدالقدوس گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ کے معمولات اور واقعات درج ہیں۔ جبکہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں تاریخ کی کتابیں خاموش ہیں بس مختلف جگہ پر آپ رحمۃ اللہ علیہ کا تذکرہ ملتا ہے۔
نوٹ:۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کے حالات زندگی باوجود کوشش کےکہیں سے نہیں مل سکے۔قدیم کتب میں جو کچھ ملا میں نے لکھ دیا۔ اگر کسی صاحب کے پاس ہوں تو "رابطہ کریں" کو کلک کرکے ہمارے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اس کار خیر میں حصہ دار بنے۔ یا نیچے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں۔
اسرارالحق
Israr Ul Haq
+923218457693
shaimaisrar@gmail.com